27 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نےشہرسردشت پرکیمیاوی بمباری کوعالمی دہشتگردی کامصداق قراردیاہے۔

ابنا: صدراحمدی نژاد نےآج شہرسردشت پرکیمیاوی بمباری کے دن کی مناسبت سےایک پیغام میں اس بات کاذکرکرتےہوئےکہ عراق کی بعثی حکومت کوکیمیاوی ہتھیارمغربی ممالک نےفراہم کۓ تھے ، کہاکہ یہ مغرب کی سرکردگی میں عالمی دہشتگردی کامصداق ہے۔سردشت میں اس مجرمانہ اقدام کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں پڑھےجانےوالےصدرمملکت کےاس پیغام میں آیاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران بارہا دہشتگردانہ حملوں اور اس سےہونےوالےنقصان کی بھینٹ چـڑھاہے اورسردشت کاعلاقہ دنیامیں پہلی بارکیمیاوی حملوں کانشانہ بناہے جبکہ اس کاشکارہونےوالےعام شہری تھے۔واضح رہےکہ اٹھائیس جون کا دن عراق کی بعثی فوج کےجنگی طیاروں کی وحشیانہ کیمیاوی بمباری کی یاد دلاتاہے۔ اس حملےمیں تقریبا سوافراد شہید اور سیکڑوں خواتین اوربچےزخمی ہوئےتھے۔اس انسانی المیہ کوچوبیس سال کاعرصہ گذرنےکےباوجود، اس کاشکار ہونےوالے افراد اب بھی شہید ہورہےہیں۔آج سردست میں کیمیاوی بمباری کی برسی اورکیمیاوی و جراثیمی ہتھیاروں کےخلاف جدوجہدکےدن کی مناسبت سےپروگرام منعقد ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت